بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا دعوی ہے کہ کالے دھن پر نکیل کسنے کیلئے
نوٹوں کی منسوخی کے مرکزی حکومت کے فیصلے نے کچھ سیاسی جماعتوں اور
سفیدپوشوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سوتنتر دیو سنگھ نے آج یہاں صحافیوں سے کہا آٹھ نومبر کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو غلط قرار دینے سے متعلق
وزیر اعظم
نریندر مودي کے تاریخی فیصلے سے ملک کا غریب اور عام طبقہ خوش ہے
مگر اس فیصلے نے سماجوادی پارٹی ( ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)
اور کانگریس سمیت کچھ دیگر سیاسی جماعتوں کے دن کا چین اور رات کی نیند
حرام کر دی ہے۔حکومت کے جرات مندانہ قدم سے سفید پوش ڈرے اور سہمے ہیں اور مہم کو ناکام بنانے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔